تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پیرس میں پی ایس جی کی فتح کے بعد ہنگامے، درجنوں گرفتار

پیرس میں پی ایس جی کی فتح کے بعد ہنگامے، درجنوں گرفتار

پیرس( سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز فٹبال لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کی فتح کے بعد شہر میں جشن کے دوران ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں پولیس اور شائقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔مختلف واقعات میں تقریباً چار سو افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سات پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران بس اسٹاپ کو نقصان پہنچایا گیا اور متعدد موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔اطلاعات کے مطابق کچھ مقامات پر مظاہرین نے آتش بازی کے سامان کو پولیس اہلکاروں کی جانب بھی پھینکا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے شہر بھر میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، تاہم بعض علاقوں میں بدامنی کو مکمل طور پر روکا نہ جا سکا۔واضح رہے کہ پی ایس جی نے فائنل میں آرسنل کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق شہر میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے باوجود بعض مقامات پر بدامنی کے واقعات پیش آئے، جبکہ اس سے قبل بھی ایسی کامیابیوں کے بعد پیرس میں ہنگامے دیکھے گئے ہیں۔