تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کھیل کے ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے: مارنس لبوشین

کھیل کے ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے: مارنس لبوشین

حیدرآباد( سپورٹس ڈیسک) حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھا آغاز درکار ہے اور کھیل کے ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے آسٹریلوی اسٹار نے ’ایکسپریس ڈیجیٹل‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک بہترین تجربہ رہا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ چونکہ حیدرآباد کنگز مین ایک نئی ٹیم ہے، اس لیے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ جان پہچان بڑھانا اور ایک ساتھ سفر جاری رکھنا بہت خوشگوار ہے۔مارنس لبوشین نے بتایا کہ ابتدائی دو میچز منصوبے کے مطابق نہیں گئے، لیکن کئی مثبت پہلو سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق جیسے جیسے ایونٹ آگے بڑھے گا، ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ کپتان نے کہا کہ اعتماد پیدا کرنا اور ایک دوسرے کے کھیل کو سمجھنا اصل چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم خود کو مضبوط پوزیشن میں لا کر مخالف پر دباؤ ڈالے گی تو میچ جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ ٹیم کو محنت جاری رکھتے ہوئے درست تیاری کرنی ہوگی اور میدان میں اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کھیلنا ہوگا۔