تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

سویرا ندیم نے ازدواجی زندگی سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتادی

سویرا ندیم نے ازدواجی زندگی سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتادی

کراچی( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سویرا ندیم نے پہلی بار اپنی ازدواجی اور خاندانی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بیان کردی۔ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سویرا ندیم نے اپنی شادی اور نجی زندگی کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جان بوجھ کر خاندان کی تصاویر یا ذاتی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں کیونکہ وہ اپنی نجی زندگی کی رازداری برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ یہ روایتی طرز کی طے شدہ شادی نہیں تھی بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کا فیصلہ کیا۔سویرا ندیم کے مطابق ان کی اپنے شوہر سے ملاقات مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہوئی، جنہوں نے دونوں کو ایک دوسرے سے ملنے کا مشورہ دیا۔ پہلی ملاقات کے بعد دونوں میں اچھی ہم آہنگی پیدا ہوئی اور یہ تعلق بالآخر شادی میں بدل گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہے اور وہ سافٹ ویئر کے ماہر ہیں۔سویرا ندیم نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ شادی سے قبل ان کے شوہر نے ان کی اداکاری نہیں دیکھی تھی۔ ان کے بقول بعد میں انہوں نے شوہر کو اپنی اداکاری دکھانے کے لیے پرانی ڈی وی ڈیز دیکھنے پر مجبور کیا۔