تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سوناکشی اور ظہیر کے رشتے کا راز سلمان خان نے پہلے جان لیا تھا

سوناکشی اور ظہیر کے رشتے کا راز سلمان خان نے پہلے جان لیا تھا

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے درمیان تعلقات کو سب سے پہلے سلمان خان نے محسوس کر لیا تھا، حالانکہ اس وقت دونوں نے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اظہار نہیں کیا تھا۔ایک حالیہ گفتگو کے دوران سوناکشی سنہا نے بتایا کہ ان کی اور ظہیر اقبال کی پہلی ملاقات سلمان خان کی ایک تقریب میں ہوئی تھی۔ ان کے مطابق سلمان خان نے ابتدا ہی میں دونوں کے درمیان بڑھتی قربت کو بھانپ لیا تھا، تاہم جب بھی وہ اس بارے میں سوال کرتے تو وہ یہی کہتے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔سوناکشی نے بتایا کہ ایک بار سلمان خان نے انہیں الگ بلا کر کہا تھا کہ ممکن ہے ایک وقت ایسا آئے جب دونوں کے درمیان اختلاف ہو، پھر وہ اور ظہیر اپنی اپنی شکایات لے کر ان کے پاس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ دونوں سے محبت کرتے ہیں، اس لیے کسی ایک فریق کا ساتھ نہیں دے سکتے۔اداکارہ کے مطابق سلمان خان کی یہ بات سن کر وہ اور ظہیر حیران رہ گئے تھے، کیونکہ اس وقت تک انہوں نے اپنے تعلق کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔ظہیر اقبال نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کو اپنے رشتے سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی تھیں، لیکن وہ پہلے ہی سب کچھ سمجھ چکے تھے۔ ان کے مطابق ایک ٹریکنگ سفر کے دوران سلمان خان نے صرف اتنا کہا تھا کہ "سب نظر آ رہا ہے"، جس سے ان کا اشارہ دونوں کے تعلق کی طرف تھا۔ظہیر کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے نہ کوئی سوال کیا اور نہ ہی اس موضوع پر مزید بات کی، لیکن ان کے انداز سے واضح تھا کہ وہ دونوں کے درمیان موجود قربت کو محسوس کر چکے تھے۔