ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد اپنی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ان کی زندگی میں کوئی مرد موجود نہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے پروگرام ’ڈبل ڈیٹ‘ میں اپنی قریبی دوست اور فلمساز فرح خان کے ہمراہ شرکت کی۔پروگرام کے دوران ثانیہ سے کسی نئے شخص سے ملاقات یا ڈیٹنگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے مرد دوست اکثر انہیں باہر گھومنے پھرنے کی دعوت دیتے ہیں، تاہم وہ انہیں صرف ایک دوست کی حیثیت سے ہی دیکھتے ہیں۔اس موقع پر فرح خان نے انکشاف کیا کہ ان کے کئی دوست اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا ثانیہ واقعی تنہا زندگی گزار رہی ہیں؟ اس پر ثانیہ مرزا نے واضح کیا کہ اس وقت ان کی زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ مستقبل میں کوئی ان کی زندگی میں آئے گا یا نہیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔ دونوں کے درمیان 2023 میں علیحدگی ہوئی، جس کے بعد شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی۔
شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا نے نئی محبت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
واپس خبروں پر
Category:
تفریح