تازہ ترین
محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ امریکی وزیر خارجہ کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید، تسلیم نہ کیے گئے قوانین مسلط کرنے سے خبردار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا ٹڈاپ کا تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن منعقد پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود مصنوعی ذہانت اگلے 3 برس میں انسانیت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، سائنس دان کا انتباہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کے خدشات، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں بڑھ گئیں مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز معطل، 74 ممالک میں دفتری نظام متاثر
پاکستان خبر

سارہ خان کا بڑے خاندان کی خواہش کا اظہار، بیٹے کی تربیت مختلف انداز میں کرنے کا ارادہ

سارہ خان کا بڑے خاندان کی خواہش کا اظہار، بیٹے کی تربیت مختلف انداز میں کرنے کا ارادہ

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے مستقبل میں بیٹے کی والدہ بننے کی صورت میں اس کی پرورش کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بڑے خاندان کی خواہش بھی ظاہر کردی۔حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بچوں کی پرورش اور خاندانی زندگی سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اگر وہ بیٹے کی ماں بنیں تو اس کی پرورش اپنی دونوں بیٹیوں کی طرح نہیں کریں گی۔ وہ بیٹیوں کو بہت زیادہ لاڈ پیار سے رکھتی ہیں، تاہم بیٹے کی تربیت اور پرورش مختلف انداز میں کرنا چاہیں گی۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں بچے بہت پسند ہیں اور ان کے خیال میں خاندان میں بہن بھائیوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے۔ ان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کو بھی بچوں کا بہت شوق ہے، تاہم انہیں سارہ خان کی صحت کی فکر رہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پہلے اندازہ نہیں تھا کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی اتنی ذمہ دار ماں ثابت ہوں گی۔ انہیں ہمیشہ سے بچوں کا شوق رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تجربے کی بنیاد پر وہ ماں کی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں نبھا رہی ہیں۔