تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

صبا حمید سے کوئی ناراضی نہیں:سینئر اداکار وسیم عباس

صبا حمید سے کوئی ناراضی نہیں:سینئر اداکار وسیم عباس

لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اپنی دوسری شادی، طلاق اور سابق اہلیہ اداکارہ صبا حمید سے تعلق کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔وسیم عباس کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ صبا حمید سے اپنے ازدواجی تعلق کے خاتمے پر گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کی اور صبا حمید کی شادی 29 برس تک قائم رہی، جس کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں صبا کے ساتھ ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ خوش رہیں۔وسیم عباس کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ جب کوئی رشتہ ختم ہو تو اس میں ایک شخص سچا اور دوسرا جھوٹا ہو، بعض اوقات دونوں افراد اپنی اپنی جگہ درست ہوتے ہیں اور ان کے پاس اپنی وجوہات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رشتہ بوجھ بن جائے تو انسان کو کرخت زندگی گزارنے کے بجائے مناسب وقت پر عزت و احترام کے ساتھ راستے جدا کر لینے چاہئیں، اس میں کوئی برائی نہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کے اور صبا حمید کے بچے نہیں تھے، جبکہ ان کی پہلی شادی سے چار اور صبا کی پہلی شادی سے دو بچے تھے۔ ان کے مطابق شادی کے وقت دونوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آپس میں بچے نہیں چاہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وسیم عباس نے کہا کہ ان کی صبا حمید سے کوئی ناراضی نہیں، آج بھی اگر کہیں ملاقات ہو تو خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوتی ہے، جبکہ اگر کسی ڈرامے میں دونوں کو ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کام کریں گے۔