تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنسی ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا:شلپا شندے کا اعتراف

جنسی ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا:شلپا شندے کا اعتراف

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شندے نے برسوں بعد ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’’بھابی جی گھر پر ہیں‘‘ کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف دائر کیا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔شلپا شندے نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پروڈکشن ٹیم کے ساتھ ادائیگیوں اور معاہدے سے متعلق شدید اختلافات تھے اور وہ سمجھتی تھیں کہ اپنے حقوق کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنا ضروری تھا۔اداکارہ نے پہلی بار واضح طور پر تسلیم کیا کہ ہراسانی کا الزام درست نہیں تھا، تاہم ان کے مطابق مقدمے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات عدالت سے باہر طے پا گئے تھے اور ان کی بقایا ادائیگیاں بھی مکمل کر دی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ حالات بدل گئے ہیں اور اب ان کے سنجے کوہلی کے ساتھ تعلقات معمول پر آ چکے ہیں، جبکہ وہ دوبارہ ان کے ساتھ کام بھی کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ 2016 میں اس ڈرامے سے علیحدگی اور بعد ازاں ہراسانی کے مقدمے نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں خاصی ہلچل پیدا کی تھی، جو ایک طویل عرصے تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔