تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

شاہد کپور بچپن میں بھائی ایشان کے ڈائپرز تبدیل کرتے تھے

شاہد کپور بچپن میں بھائی ایشان کے ڈائپرز تبدیل کرتے تھے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے چھوٹے بھائی ایشان کھیتر کے بچپن کی دلچسپ یادیں شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں بھائی کے ڈائپرز تبدیل کیا کرتے تھے۔شاہد کپور جلد ہی اپنے بھائی ایشان کھیتر اور اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں دکھائی دیں گے، جس کی خصوصی قسط دیوالی کے موقع پر نشر کی جائے گی۔شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد نے بتایا کہ جب ایشان چھوٹے تھے تو وہ ان کی دیکھ بھال کرتے اور ان کے ڈائپرز تبدیل کیا کرتے تھے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب ایشان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بڑھاپے میں ان کے ڈائپرز تبدیل کریں گے۔شاہد کے اس انکشاف پر شو میں موجود افراد بھی محظوظ ہوئے۔ پروگرام کے پرومو میں دونوں بھائیوں کو فلمی گانے ’زنگاٹ‘ پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔گفتگو کے دوران شاہد نے اپنی 2016ء کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ پر اہلیہ میرا راجپوت کے ردِعمل کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل جب میرا نے ایڈیٹنگ روم میں ان کے ساتھ فلم دیکھی تو اختتام پر وہ صوفے کے دوسری جانب جا بیٹھیں۔میزبان کپل شرما نے شاہد کے فلمی کرداروں، خصوصاً ’کبیر سنگھ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے میرا سے شادی کے فیصلے پر مزاحیہ تبصرہ بھی کیا۔ اس موقع پر میرا نے کہا کہ شاہد بطور والد بچوں کو بہت لاڈ پیار کرتے ہیں، تاہم یہ منفی انداز میں نہیں ہے۔واضح رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی۔ ان کے ہاں 2016ء میں بیٹی میشا جبکہ ستمبر 2018ء میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی۔