تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنگ بندی پر شوبز شخصیات کا ردعمل، حکومت کو خراج تحسین

جنگ بندی پر شوبز شخصیات کا ردعمل، حکومت کو خراج تحسین

اسلام آباد ( شوبز ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر شوبز شخصیات کی جانب سے حکومت کی تعریف کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا، جس کا مقصد جنگ کو روکنا اور دنیا میں معمولات زندگی کو بحال کرنا تھا۔پاکستان کا بطور امن قائم کرنے والے ملک کردار نہ صرف عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے بلکہ ملکی شوبز شخصیات بھی اس پیش رفت پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کر رہی ہیں۔اداکار احسن خان نے ایک ویڈیو پیغام میں جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے عالمی امن کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قابل جشن ہے اور حکومت اس پر خراج تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے مثبت اقدامات جاری رہیں گے اور قوم کو متحد ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی عمل میں آئی، جس کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو بھی عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم گزرگاہ ہے۔مزید برآں دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کی دس اپریل کو اسلام آباد میں متوقع ملاقات بھی اس پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔