تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سنر نے جوکووچ کو ہرا کر ومبلڈن فائنل میں جگہ بنا لی

سنر نے جوکووچ کو ہرا کر ومبلڈن فائنل میں جگہ بنا لی

لندن (سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن کے دفاعی چیمپیئن یانک سنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو مسلسل تین سیٹس میں 4-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دی، جس کے ساتھ ہی جوکووچ کا ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی ختم ہو گیا۔39 سالہ جوکووچ پورے مقابلے کے دوران سنر کے جارحانہ کھیل کا مؤثر جواب نہ دے سکے، جبکہ اطالوی کھلاڑی نے 16 ایسز کی مدد سے اپنی سروس پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور پہلی سروس پر صرف چھ پوائنٹس ضائع کیے۔دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے دوسرے سیڈ الیگزینڈر زویریف نے برطانوی وائلڈ کارڈ کھلاڑی آرتھر فیری کی شاندار مہم کا اختتام کرتے ہوئے انہیں 0-7 (6)، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی۔اس کامیابی کے بعد زویریف 1995 میں بورس بیکر کے بعد ومبلڈن مینز سنگلز فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی بن گئے ہیں۔اب اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں یانک سنر اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے، جبکہ زویریف فرنچ اوپن اور ومبلڈن کے مسلسل دو بڑے اعزاز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔