تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اداکارہ مومنہ اقبال کی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں بحث، سگریٹ نوشی کے دعوے متنازع بن گئے

اداکارہ مومنہ اقبال کی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں بحث، سگریٹ نوشی کے دعوے متنازع بن گئے

لاہور( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ کے برائیڈل میک اوور کے دوران ایک منظر پر صارفین نے دعویٰ کیا کہ وہ سگریٹ نوشی کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔کئی صارفین نے اس معاملے کو اداکارہ کی ذاتی زندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد کے نجی فیصلوں پر غیر ضروری تنقید مناسب نہیں۔ بعض افراد نے اسے صحت سے متعلق معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔دوسری جانب کچھ صارفین نے اس ویڈیو کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر ایڈیٹ شدہ یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق جس چیز کو سگریٹ قرار دیا جا رہا ہے وہ دراصل میک اپ کے دوران استعمال ہونے والا کوئی کاسمیٹک ٹول بھی ہو سکتا ہے۔