تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کا انعام

ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کا انعام

نیو یارک( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد اسپین نے صرف عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز ہی حاصل نہیں کیا بلکہ بھاری مالی انعام بھی جیت لیا۔نیو جرسی میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دینے والی اسپین کی ٹیم کو تاریخی کامیابی پر 5 کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔فائنل مقابلے میں دونوں ٹیمیں مقررہ 90 منٹ تک گول کرنے میں ناکام رہیں، جبکہ اضافی وقت کے پہلے حصے میں بھی مقابلہ برابر رہا۔ تاہم 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول کرکے اسپین کو 16 سال بعد دوبارہ عالمی چیمپئن بنا دیا۔رنر اپ رہنے والی ارجنٹینا کی ٹیم کو بھی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور چوتھے نمبر پر آنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے۔فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختلف ٹیموں میں تقسیم کی گئی، جو 2022 کے قطر ورلڈ کپ کے 44 کروڑ ڈالر کے انعامی فنڈ سے کہیں زیادہ ہے۔یوں فیفا ورلڈ کپ 2026 نہ صرف سنسنی خیز مقابلوں اور شاندار کھیل کے باعث یادگار رہا بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے بھی تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ثابت ہوا۔