تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

اسکردو میں سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد، ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت

اسکردو میں سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد، ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت

اسکردو ( سپورٹس ڈیسک)اسکردو میں پاک فوج کے زیر اہتمام “معرکۂ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں 21 کلومیٹر طویل میراتھن کے ساتھ سینئر سٹیزنز اور طلبہ کے لیے فن رن کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس سرفرنگا نیشنل میراتھن میں گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی۔کمانڈر ایف سی این اے اس میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ محمد اختر کو 10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل سے نوازا گیا۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے سہیل عامر کو 7 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شہباز کو 4 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔پہلی 50 پوزیشنز پر آنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔تقریب کے شرکاء اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میراتھن علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔شرکاء کے مطابق اس کامیاب ایونٹ نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔