تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

تاپسی پنو کا مخصوص کرداروں سے نکل کر نئے روپ آزمانے کا فیصلہ

تاپسی پنو کا مخصوص کرداروں سے نکل کر نئے روپ آزمانے کا فیصلہ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ خود کو صرف سنجیدہ اور مضبوط خواتین کے کرداروں تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ اب مختلف نوعیت کے کردار آزمانے کی خواہش مند ہیں۔اداکارہ کے مطابق ایک ہی طرز کے کردار مسلسل ادا کرنا ذہنی طور پر ان کے لیے موزوں نہیں، اسی لیے وہ ایسے کرداروں کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں جن میں انہیں دیکھنے کا ناظرین نے پہلے تصور بھی نہ کیا ہو۔تاپسی نے کہا کہ فلمی دنیا میں اداکاراؤں کو اکثر مخصوص زمروں تک محدود کردیا جاتا ہے، کسی کو صرف دلکش کرداروں جبکہ کسی کو سنجیدہ اور سماجی موضوعات پر مبنی فلموں کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اسی سوچ کے باعث بعض فلموں سے انکار بھی کررہی ہیں اور کبھی فلم سازوں کو واضح طور پر کہہ دیتی ہیں کہ اگر کردار ایسا ہے جس کا انجام ناظرین پہلے ہی بھانپ سکتے ہیں تو انہیں اس کے لیے منتخب نہ کیا جائے۔تاپسی کے مطابق کیریئر کے ابتدائی برسوں میں انہیں روایتی تجارتی فلموں کی ہیروئن کے کردار زیادہ نہیں ملے، جس کے نتیجے میں انہوں نے مضبوط اور منفرد کرداروں کو ترجیح دی۔اداکارہ نے کہا کہ مضبوط خواتین کے کردار ادا کرنے پر انہیں خوشی ہے، تاہم اب وہ اپنے کام میں مزید رنگا رنگی چاہتی ہیں تاکہ ناظرین انہیں صرف ایک مخصوص تاثر کے ساتھ نہ دیکھیں۔انہوں نے بتایا کہ ’’سورما‘‘، ’’مشن منگل‘‘ اور ’’ڈنکی‘‘ جیسی فلموں نے انہیں روایتی سنجیدہ کرداروں سے ہٹ کر کام کرنے کے مواقع بھی فراہم کیے۔ تاپسی پنو کی نئی فلم ’’گاندھاری‘‘ 3 ستمبر کو نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔