تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

تھلاپتی وجے نے اہلیہ کی طلاق کی درخواست کے بعد اپنی شادی تنازع سب کچھ بتادیا

تھلاپتی وجے نے اہلیہ کی طلاق کی درخواست کے بعد اپنی شادی تنازع سب کچھ بتادیا

ممبئی( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اور ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر ہونے کے بعد اپنی شادی سے متعلق جاری تنازع پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل وجے کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے 25 سالہ رفاقت کے بعد عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سنگیتا نے ریاست تمل ناڈو کے ضلع چینگلپٹو کی عدالت میں درخواست دیتے ہوئے شادی کے باقاعدہ خاتمے کے لیے استدعا کی، ساتھ ہی طلاق کے بعد مستقل نان و نفقہ اور ازدواجی گھر میں رہائش جاری رکھنے کی بھی درخواست کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تھلاپتی وجے نے کہا کہ میرے گرد موجود حالیہ مسائل کے بارے میں فکر نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے وقت کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ان معاملات کو سنبھال لیں گے اور سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ ان کے مسائل کی وجہ سے لوگ پریشان یا دکھی ہوں۔تازہ رپورٹس کے مطابق سنگیتا سورنالنگم نے عدالت میں نئی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے ازدواجی گھر میں رہائشی حقوق کے لیے مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ یا تو اسی گھر میں رہنے کا حق چاہتی ہیں یا متبادل رہائش کے ساتھ مناسب اور مستقل نان و نفقہ کی درخواست کر رہی ہیں۔