تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسپائیڈر مین کا کردار سوشل میڈیا سے معلوم ہوا، ٹام ہالینڈ کا انکشاف

اسپائیڈر مین کا کردار سوشل میڈیا سے معلوم ہوا، ٹام ہالینڈ کا انکشاف

نیویارک( شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مشہور کردار اسپائیڈر مین ملنے کی خبر ایک غیر متوقع انداز میں سوشل میڈیا کے ذریعے ملی جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئے۔ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے اس کردار کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے تھے لیکن انہیں براہ راست کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ اسی دوران مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں مداحوں کو ویب سائٹ پر جا کر نئے اسپائیڈر مین کا نام جاننے کا کہا گیا تھا۔ٹام ہالینڈ کے مطابق جب وہ اس ویب سائٹ پر گئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ انہیں ہی نئے اسپائیڈر مین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک وہ یہ سمجھ چکے تھے کہ شاید انہیں یہ کردار نہیں ملا کیونکہ اسٹوڈیو کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس غیر متوقع اعلان نے انہیں خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔