تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی، ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل

انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی، ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل

ہنوئی ( سپورٹس ڈیسک) انڈر 17 ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی ریسلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔90 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے محمد عثمان لغاری نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہے اور ابتدائی مرحلے میں میزبان ویتنام کے حریف کو شکست دینے کے بعد منگولیا اور چین کے پہلوانوں کو بھی زیر کیا۔محمد عثمان لغاری نے سیمی فائنل میں قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر ویتنام کے حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے حسن علی بھولا نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اردن کے دو، سعودی عرب کے ایک اور ویتنام کے دو ریسلرز کو شکست دی۔حسن علی بھولا نے سیمی فائنل میں چین کے مضبوط حریف کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کر سکے اور سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ٹیم آفیشلز اور کوچ غلام فرید نے کھلاڑیوں کی کامیابی کو مسلسل محنت، بہتر تربیت اور قومی جذبے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ریسلرز نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔