تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی شاندار فتح، چین کو 0-3 سے شکست

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی شاندار فتح، چین کو 0-3 سے شکست

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔میچ کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہی کوارٹر میں برتری حاصل کر لی۔ چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول اسکور کر کے ٹیم کو آغاز میں ہی سبقت دلا دی۔اس کے کچھ ہی دیر بعد عدیل نے شاندار گول کر کے پاکستان کی برتری دو صفر کر دی، جس کے بعد پہلے کوارٹر میں پاکستان مکمل طور پر حاوی رہا۔دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے ایک اور گول کر کے پاکستان کی برتری کو مستحکم کیا اور یوں مقابلہ تین صفر سے پاکستان کے نام رہا۔پاکستانی ٹیم نے عمدہ ٹیم ورک اور دفاعی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واضح برتری برقرار رکھی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔