تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وارنر مشکل میں، نیو ساؤتھ ویلز کی حمایت کا اعلان

وارنر مشکل میں، نیو ساؤتھ ویلز کی حمایت کا اعلان

سڈنی( سپورٹس ڈیسک)سڈنی میں آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں حراست میں لیے جانے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ حکام نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ اوپنر کو دو روز قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا اور وہ اس کیس میں آئندہ ماہ عدالت میں پیش ہوں گے۔نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ باڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ واقعے سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور نشے میں ڈرائیونگ جیسے عمل کو سنجیدگی سے لیتی ہے، تاہم اس مشکل وقت میں وارنر کے ساتھ کھڑی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں ٹیم اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت چکی ہے۔وارنر نے ان میچز میں مجموعی طور پر ترانوے رنز بنائے ہیں جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے، جبکہ وہ جلد ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔