تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

واشنگٹن( سپورٹس ڈیسک)امریکا کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2026 کے ایلیمینیٹر میں واشنگٹن فریڈم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔آکلینڈ میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں مجموعی طور پر 51 چھکے لگے، جبکہ پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی میچ میں تین مختلف بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ایم آئی نیویارک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ ٹیم کی جانب سے نکولس پوران نے صرف 31 گیندوں پر برق رفتار سنچری اسکور کر کے میجر لیگ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔کیرون پولارڈ نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 64 رنز بنائے اور اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں ایک ہزار چھکوں کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔واشنگٹن فریڈم نے ریکارڈ ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کو حاصل کرنے والی ٹیم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔