تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ماہرہ خان کا دل کس کے نام؟ اداکارہ نے خود ہی راز کھول دیا

ماہرہ خان کا دل کس کے نام؟ اداکارہ نے خود ہی راز کھول دیا

کراچی( شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنے مداحوں کو دلچسپ انکشاف سے آگاہ کر دیا۔پروگرام میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک سوال کیا گیا کہ جب پورا پاکستان ان پر دل ہارتا ہے تو ان کا پسندیدہ شخص کون ہے؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کی پسند ہیں، جس پر حاضرین نے بھرپور اور خوشگوار ردعمل دیا۔گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز صنعت کو درپیش مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں رائج ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں چاہتیں کہ یہاں غیر ملکی فلمی صنعت جیسا کام ہو، تاہم کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ کسی فنکار کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کے مطابق سینئر فنکار تو کسی نہ کسی طرح گزارا کر لیتے ہیں، مگر نئے فنکاروں اور تکنیکی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کے مقابلے میں زیادہ پسند ہے۔ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے انہیں پہلے چشمہ اور بعد ازاں چپل بطور تحفہ دی تھی۔