تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز: پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست

ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز: پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست

ڈبلن ( سپورٹس ڈیسک) ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کاسل ایونیو گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز نے 40 رنز کی اننگز کھیل کر مضبوط آغاز فراہم کیا۔اسٹافنی ٹیلر نے 39 رنز جبکہ جانیلا گلاسگو نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے مجموعے کو مستحکم کیا۔200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی بلے باز جلد آؤٹ ہو گئیں۔ پاکستان نے 52 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیں۔منیبہ علی 2 اور گل فیروزہ 4 رنز بنا سکیں جبکہ بعد میں آنے والی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکیں۔پاکستان کی جانب سے سائرہ جبین نے 30 رنز اور عالیہ ریاض نے 37 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 27 رنز بنائے۔پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی اور یوں اسے 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اپنا اگلا میچ 31 مئی کو میزبان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔