تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

یوٹیوب نے کم عمر صارف کے مقدمے میں تصفیہ کر لیا

یوٹیوب نے کم عمر صارف کے مقدمے میں تصفیہ کر لیا

فلوریڈا( ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک کم عمر صارف نے گوگل کی ذیلی ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ پلیٹ فارم بچوں میں ذہنی دباؤ، بے چینی اور نیند کی کمی جیسے مسائل کو بڑھا رہا ہے، جس کے بعد کمپنی کو ایک نئے قانونی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔یوٹیوب نے 15 سالہ نوجوان کی جانب سے سماجی رابطوں کے ذرائع کے استعمال کی عادت سے متعلق دائر کیے گئے مقدمے میں تصفیہ کر لیا ہے۔مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارمز بچوں اور نوجوانوں میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق نوجوان نے اپنی شناخت ظاہر کرنے کے بجائے "آر کے سی" کے ابتدائی حروف استعمال کیے اور الزام لگایا کہ یوٹیوب اور دیگر سماجی رابطوں کی کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز کو اس انداز میں تیار کرتی ہیں کہ صارفین ان کے مسلسل استعمال کے عادی ہو جائیں۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے گوگل کے ترجمان خوسے کاستانیڈا نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے اور کمپنی کی توجہ عمر کے مطابق موزوں مصنوعات اور والدین کے کنٹرول کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔آر کے سی نے میٹا، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کے خلاف بھی مقدمات دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعت 27 جولائی سے لاس اینجلس میں شروع ہونے کا امکان ہے۔یہ مقدمہ کیلیفورنیا میں زیر سماعت ایک ہزار سے زائد اسی نوعیت کے مقدمات کے سلسلے کا دوسرا اہم مقدمہ ہوگا، جن کی نگرانی لاس اینجلس کی اعلیٰ عدالت کی جج کیرولین کوہل کر رہی ہیں۔