تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

یوم عاشورہ سے متعلق بیان پر یوٹیوبر معاز صفدر کو تنقید کا سامنا

یوم عاشورہ سے متعلق بیان پر یوٹیوبر معاز صفدر کو تنقید کا سامنا

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر اور کاروباری شخصیت معاز صفدر کو 10 محرم الحرام (یوم عاشورہ) سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں دیے گئے بیان پر شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین نے ناراضی کا اظہار کیا اور اسے مذہبی جذبات کو متاثر کرنے والا قرار دیا۔صارفین نے معاز صفدر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی معاملات سے متعلق گفتگو میں احتیاط اور حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔تاہم اس معاملے پر معاز صفدر کی جانب سے وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث کے باعث یہ موضوع صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔