تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

اداکار عمران خان کی احتجاج میں شرکت پر بمبئی ہائیکورٹ سے غیر مشروط معذرت

اداکار عمران خان کی احتجاج میں شرکت پر بمبئی ہائیکورٹ سے غیر مشروط معذرت

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج میں مبینہ شرکت کے معاملے پر بمبئی ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں اداکار نے مؤقف اختیار کیا کہ احتجاج میں شریک ہونے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ وہ صرف یہ دیکھنے کے لیے وہاں گئے تھے کہ کیا ہورہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نہ تو انہوں نے کوئی مطالبہ کیا اور نہ ہی احتجاجی تحریک کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتے تھے۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں بھارت اور اس کے آئین سے گہری محبت ہے اور وہ ملکی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی 42 سالہ زندگی میں سے 40 برس بھارت میں گزارے ہیں اور ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔اداکار کی قانونی ٹیم نے عدالت میں ان کے دستخط شدہ معافی نامے کے ساتھ آئندہ کسی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی جمع کرائی۔ عمران خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں نہ خود کسی مظاہرے میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی دوسرے شخص کو براہِ راست یا بالواسطہ ایسے احتجاج پر آمادہ کریں گے۔واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو ممبئی کے آگست کرانتی میدان میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ان کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران ممبئی پولیس نے اداکار عمران خان کو مختصر وقت کے لیے حراست میں بھی لیا تھا۔