تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

جمال نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی: نشو

جمال نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی: نشو

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے شوہر جمال پاشا نے ان سے شادی کرنے کے لیے خودکشی کی کوشش کی تھی۔اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ایک حالیہ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے نشو بیگم نے بتایا کہ جمال پاشا پہلے سے شادی شدہ تھے، تاہم ان کی پہلی بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی۔ نشو بیگم کے مطابق جمال پاشا نے ان سے شادی کے لیے مختلف جتن کیے اور یہاں تک کہہ دیا کہ اگر انہوں نے شادی نہ کی تو وہ اپنی جان دے دیں گے۔سینئر اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر جمال پاشا کے رشتے سے انکار کر دیا تھا، تاہم جب انہوں نے گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور انہیں تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس واقعے کے بعد انہوں نے جمال پاشا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا۔نشو بیگم نے اس موقع پر خواتین کے مزاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اکثر مردوں کی جذباتی باتوں میں آ کر ان سے ہمدردی کرنے لگتی ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ شادی کے بعد انہوں نے خود پہل کرتے ہوئے اپنے شوہر جمال پاشا کو ان کی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرنے پر آمادہ کیا تھا۔