تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اے آئی کی دوڑ، انسانی بقا کیلئے خطرات بڑھنے کا خدشہ

اے آئی کی دوڑ، انسانی بقا کیلئے خطرات بڑھنے کا خدشہ

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار پیش رفت نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی راہیں کھولی ہیں، تاہم اس کے ممکنہ نقصانات اور خطرات پر بھی بحث میں شدت آتی جارہی ہے۔مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھراپک کے سابق محقق جیکب کوکسن نے ملازمت چھوڑتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اینتھراپک اور اس کی حریف کمپنی اوپن اے آئی، اے آئی کی ترقی کے دوران انسانی زندگی کے لیے انتہائی سنگین خطرات مول لے رہی ہیں۔دونوں کمپنیوں میں بطور محقق کام کرنے والے جیکب کوکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اس خدشے کے باعث استعفیٰ دیا کہ مصنوعی ذہانت تیار کرنے والی کمپنیاں ہماری زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ان کے مطابق اے آئی کے شعبے سے وابستہ بعض افراد اس بات پر سنجیدگی سے یقین رکھتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت رواں دہائی کے اختتام تک پوری انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔جیکب کوکسن نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو معمولی سمجھنا خطرناک ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کے اے آئی نظام انسانی صلاحیتوں سے آگے بڑھ سکتے ہیں، سائبر حملے کرنے، مختلف شعبوں میں غیر معمولی تیزی سے تبدیلی لانے اور حقیقی دنیا میں طاقت و وسائل تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتے ہیں۔ان کی ایکس پر کی گئی پوسٹ کو اب تک 7 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔