تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

ایپل کا iOS 27.3 بیٹا آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان، چین میں نئے AI فیچرز فعال ہوں گے

ایپل کا iOS 27.3 بیٹا آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان، چین میں نئے AI فیچرز فعال ہوں گے

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ iOS 27.3 کا پہلا ڈویلپر بیٹا ورژن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے چین میں آئی فون صارفین کو ایپل انٹیلی جنس کے متعدد فیچرز استعمال کرنے کی سہولت ملے گی۔ایپل کی چین میں نیوز روم ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز کے مطابق نیا بیٹا ورژن بدھ 4 نومبر کو دستیاب ہوگا، تاہم امریکی ٹائم زون کے فرق کے باعث وہاں یہ 3 نومبر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔کمپنی کے مطابق iOS 27.3 کا حتمی ورژن دسمبر میں تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم اس کی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔نئی اپ ڈیٹ کے تحت چین میں آئی فون 15 پرو اور اس کے بعد کے ماڈلز پر ایپل انٹیلی جنس کے کئی فیچرز فعال ہوں گے۔ ان میں رائٹنگ ٹولز، جین موجی، کلین اَپ، نوٹیفکیشن سمریز، ترجیحی نوٹیفکیشنز، وژوئل انٹیلی جنس اور ایئر پوڈز کے ذریعے لائیو ترجمے کی سہولت شامل ہے۔تاہم ایپل نے واضح کیا ہے کہ اس اپ ڈیٹ میں چین کے صارفین کو سری کے نئے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز اور جون 2026 کی عالمی ڈویلپرز کانفرنس میں متعارف کرائی گئی ایپل انٹیلی جنس کی دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی۔اس کے علاوہ امیج پلے گراؤنڈ فیچر بھی چین میں دستیاب نہیں ہوگا۔