نیویارک ( ویب ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو سکس‘ (جی ٹی اے 6) نے پری آرڈرز اور ریلیز کے پہلے ہی روز 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت کر کے اندازاً 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کی تاریخی آمدنی حاصل کر لی ہے۔عالمی اینالیٹکس پلیٹ فارم ’سینسر ٹاور‘ کی رپورٹ کے مطابق اس غیر معمولی مالی کامیابی کے باعث جی ٹی اے سکس کی ریلیز کو تفریحی صنعت کی تاریخ کی سب سے بڑی لانچ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس گیم کی آمد کے ساتھ ہی اس سیریز کی گزشتہ قسط کے بعد شائقین کا 13 سالہ طویل انتظار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گیم کی مجموعی فروخت میں ’پلے اسٹیشن‘ کا حصہ 75 فیصد رہا، جبکہ باقی 25 فیصد کاپیاں ’ایکس باکس‘ پلیٹ فارم پر فروخت ہوئیں۔انٹرٹینمنٹ ماہرین کی جانب سے اس ریکارڈ ساز کمائی کا موازنہ 2019 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ سے کیا جا رہا ہے، جو عالمی باکس آفس پر اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ واضح رہے کہ ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے سینما گھروں میں اپنی مکمل نمائش کے دوران تقریباً 3 ارب ڈالر کمائے تھے، جبکہ اپریل 2019 میں ریلیز کے ابتدائی ایام میں اس کا عالمی بزنس 1.2 ارب ڈالر رہا تھا۔