انقرہ( ویب ڈیسک)ترکیہ کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ باقاعدہ طور پر ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں اس جدید طیارے کے تین یونٹس سکیورٹی فورسز کے سپرد کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آج ایک عظیم خواب کے حقیقت بننے کا تاریخی دن ہے، اور جدید صلاحیتوں کا حامل یہ طیارہ "قزل ایلما" مستقبل میں ترک فوج کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔دفاعی ماہرین کے مطابق "قزل ایلما" باقاعدہ فوجی سروس میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے، جو ترکیہ کی دفاعی صنعت میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔