کراچی (شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ’’ڈی ایچ اے والی میڈ‘‘ کے نام سے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ انہیں پہلی مرتبہ مٹھائی کے ایک معروف برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔گھریلو ملازمہ کی روزمرہ زندگی، گھریلو ذمہ داریوں اور خاندانی مصروفیات پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اس انفلوئنسر نے اپنے منفرد انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔ نئے اشتہار میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر امتُل بھی دکھائی دے رہی ہیں۔اشتہار کی ابتدائی جھلکیاں منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ’’ڈی ایچ اے والی میڈ‘‘ کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز میں بھی ’’ڈی ایچ اے والی میڈ‘‘ نے معروف یوٹیوبر اقرا کنول کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اہم اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ڈی ایچ اے والی میڈ کی پہلی بار مٹھائی کے معروف برانڈ کے اشتہار میں انٹری
واپس خبروں پر
Category:
تفریح