تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

لاس اینجلس( شو بز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے سیاست اور ٹیکنالوجی کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک نے تفریحی شعبے سے وابستہ کمپنی اسکائی ڈانس میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کے بعد ہالی ووڈ میں ان کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔مصنوعی ذہانت سے فلم سازی کا تجربہایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ویڈیو بنانے والی ٹیکنالوجی گروک امیجن کے ذریعے یونانی داستان دی اوڈیسی پر مبنی 7 منٹ کی ایک فلم بھی تیار کی گئی ہے۔ تاہم اس فلم کے معیار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ہالی ووڈ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیچھے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے، کاروباری منافع حاصل کرنے اور ثقافتی شعبے میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے جیسے مقاصد کارفرما ہو سکتے ہیں۔