تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

خواتین کی تضحیک کے خلاف گوہر رشید کا سخت مؤقف، کبریٰ خان بھی ہم آواز

خواتین کی تضحیک کے خلاف گوہر رشید کا سخت مؤقف، کبریٰ خان بھی ہم آواز

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے خواتین کی ظاہری شکل و صورت اور جسمانی ساخت کا مذاق اڑانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایسے رویوں کی مخالفت کی ہے۔اداکار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں خواتین کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرنے اور ان کی ظاہری شخصیت کی بنیاد پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے عمل کو نامناسب قرار دیا۔گوہر رشید نے خواتین کی تضحیک کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے معاشرے میں ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی پر زور دیا، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔اداکار کی اہلیہ اور معروف اداکارہ کبریٰ خان نے بھی ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا، جبکہ اداکار بلال عباس خان نے بھی محبت بھرے انداز میں ردعمل دیا۔گوہر رشید کے پیغام کو سماجی ذرائع ابلاغ پر سراہا جا رہا ہے اور صارفین خواتین کی جسمانی ساخت پر طنز و تمسخر کے خاتمے کی حمایت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ایک خاتون مداح نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں انہیں موٹاپے کی وجہ سے طنز و تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اب وہ اپنی جسمانی ساخت کو اعتماد کے ساتھ قبول کرتی ہیں۔