تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

میکسیکو کے آسمان پر پراسرار اڑتی مخلوق کی ویڈیوز وائرل

میکسیکو کے آسمان پر پراسرار اڑتی مخلوق کی ویڈیوز وائرل

لندن( ویب ڈیسک) میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب آسمان پر پرواز کرتی ایک پراسرار اور نامعلوم مخلوق کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز کو دیکھ کر بعض صارفین اس مخلوق کو لاکھوں سال قبل معدوم ہو جانے والے ڈائنوسار دور کے اڑنے والے جانوروں سے مشابہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ متعدد صارفین کا ماننا ہے کہ یہ مناظر حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ مناظر میکسیکو کے سرحدی شہر سیوداد خواریز کے قریب ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں رات کے وقت سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے دوران سیاہ رنگ کی ایک مخلوق کو فضا میں محوِ پرواز دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بڑے پر اور سر کے پچھلے حصے میں ابھری ہوئی ساخت واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ایک دوسری ویڈیو دن کی روشنی میں بنائی گئی ہے، جس میں اسی مشابہت کی حامل مخلوق کو شہر کی عمارتوں کے اوپر سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے شہریوں اور انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔