تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بندش وجوہات سامنے آ گئیں

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بندش وجوہات سامنے آ گئیں

آزاد کشمیر( ویب ڈیسک)مواصلاتی ادارے کی دستاویز کے مطابق گزشتہ سال ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مواصلاتی انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا، جس کی مکمل بحالی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے مواصلاتی نظام کو وقتی اور عارضی انتظامات کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، جس کے باعث ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔متعدد علاقوں میں نظام کم استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس سے نیٹ ورک پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور سروسز میں بار بار خلل پیدا ہو رہا ہے۔سیلابی صورتحال کے باعث زیرِ زمین اور فضائی مواصلاتی کیبلز، کھمبے اور دیگر تنصیبات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔دستاویز کے مطابق کئی کلومیٹر طویل مواصلاتی لائنیں متاثر ہوئیں، جبکہ سیکڑوں کھمبے اور دیگر آلات بھی تباہ ہوئے۔مزید بتایا گیا ہے کہ متعدد مواصلاتی مراکز اور شمسی توانائی کے نظام بھی سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر ناکارہ ہو گئے، جس سے نظام کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوئی۔متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر عارضی بحالی تو کر دی گئی ہے، تاہم یہ اقدامات مستقل حل نہیں اور کسی بھی وقت دوبارہ خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ادارے نے متاثرہ انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی اور نقصان کے ازالے کے لیے حکومت سے اضافی فنڈز کی درخواست کی ہے تاکہ مواصلاتی نظام کو دوبارہ مؤثر بنایا جا سکے۔