تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آئی فون 18 سیریز مہنگی ہونے کا امکان، ٹم کک نے قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا

آئی فون 18 سیریز مہنگی ہونے کا امکان، ٹم کک نے قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا

نیو یارک( ویب ڈیسک)دنیا بھر میں آئی فون صارفین جہاں آئی فون 18 سیریز کی آمد کے منتظر ہیں، وہیں ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے لانچ سے قبل ہی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 18 سیریز کے اجرا میں ابھی تقریباً تین ماہ باقی ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور خاص طور پر میموری چپس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث نئی ڈیوائسز مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے انٹرویو میں ٹم کک نے کہا کہ ایپل اب تک کوشش کرتا رہا ہے کہ اضافی لاگت صارفین تک منتقل نہ ہو، لیکن موجودہ معاشی صورتحال میں اس رجحان کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ کن مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ اثر آئی فون 18 سیریز پر پڑنے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق نئے ماڈلز کی قیمتیں آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں تقریباً دو سو ڈالر تک زیادہ ہو سکتی ہیں، جبکہ آئی فون 18 پرو میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث میموری اور اسٹوریج چپس کی عالمی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس نے سپلائی چین پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئی فون 18 سیریز نہ صرف نئی خصوصیات کی وجہ سے بلکہ اپنی بلند قیمت کے باعث بھی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔