تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

اقرار الحسن کا تیسری اہلیہ کو شادی کی سالگرہ سے قبل قیمتی تحفہ

اقرار الحسن کا تیسری اہلیہ کو شادی کی سالگرہ سے قبل قیمتی تحفہ

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تیسری اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عروسہ خان کو شادی کی تیسری سالگرہ سے قبل مہنگا تحفہ دے کر خوش کردیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔عروسہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے برگنڈی رنگ کے آئی فون 18 پرو میکس کی تصاویر شیئر کیں اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔اقرار الحسن اور عروسہ خان کا نکاح 24 نومبر 2023 کو ہوا تھا اور دونوں رواں ماہ اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منائیں گے۔عروسہ کی جانب سے تحفے کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آئیں۔ متعدد صارفین نے اقرار الحسن کی 3 شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی تینوں اہلیہ کو اسی طرح مہنگے تحائف دیتے ہیں؟ بعض افراد نے ان کی دوسری اہلیہ فرح یوسف کا ذکر بھی کیا، جبکہ کچھ صارفین نے عروسہ خان کو قیمتی تحفے کی نمائش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔