تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

گلوکارہ شازیہ منظور تشدد کیس، نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت

گلوکارہ شازیہ منظور تشدد کیس، نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت

کراچی ( شو بز ڈیسک)سیشن کورٹ لاہور نے معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق ڈیوٹی جج و ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے مقدمے میں نامزد ملزمان محمد نعمان اور محمد سہیل اقبال سمیت دیگر کی جانب سے دائر کردہ عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت تک ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گلوکارہ شازیہ منظور پر تشدد کے الزام میں ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ ملت پارک میں مقدمہ درج ہے۔