تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

رات کو موبائل فون قریب رکھنے کی عادت نیند اور ذہنی سکون متاثر کرسکتی ہے

رات کو موبائل فون قریب رکھنے کی عادت نیند اور ذہنی سکون متاثر کرسکتی ہے

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) اگر آپ بھی رات کو سوتے وقت موبائل فون تکیے کے قریب رکھتے ہیں تو اپنی اس عادت پر نظرثانی کریں، کیونکہ ماہرین کے مطابق اس سے نیند کا معیار متاثر ہونے اور صبح اٹھنے پر تھکاوٹ محسوس ہونے کا خدشہ ہے۔بہت سے افراد رات کو موبائل فون خاموش کرکے اپنے تکیے کے پاس رکھ دیتے ہیں تاکہ صبح بیدار ہوتے ہی پیغامات اور موصول ہونے والی کالز چیک کر سکیں، تاہم ایک تحقیق میں اس عادت کے ممکنہ منفی اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موبائل فون قریب ہونے اور اس سے آنے والے ممکنہ نوٹیفکیشنز کا انتظار کرنے سے دماغ مسلسل چوکنا رہ سکتا ہے، جس کے باعث اسے مکمل سکون حاصل کرنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق بعض افراد بظاہر آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود صبح اٹھنے پر تازگی محسوس نہیں کرتے اور انہیں نیند پوری نہ ہونے کا احساس رہتا ہے۔دوسری جانب ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ایک تحقیق میں موبائل فون کی نیلی روشنی کے نیند پر ممکنہ اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس روشنی کی وجہ سے جسم میں نیند کے قدرتی نظام کو منظم کرنے والے ہارمون میلاٹونن کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، جس سے سونے اور جاگنے کے معمولات میں خلل پڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے موبائل فون کا استعمال محدود کیا جائے اور اسے تکیے کے قریب رکھنے کے بجائے مناسب فاصلے پر رکھا جائے تاکہ پرسکون نیند حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔