تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فلوریڈا میں اوپن اے آئی اور سی ای او سیم آلٹمین کے خلاف مقدمہ دائر

فلوریڈا میں اوپن اے آئی اور سی ای او سیم آلٹمین کے خلاف مقدمہ دائر

فلوریڈا، امریکا (ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا نے پیر کے روز ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی اور اس کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے جان بوجھ کر چیٹ جی پی ٹی کو عوام کے لیے جاری کیا اور اس سے جڑے سنگین خطرات کو چھپایا۔فلوریڈا کے اٹارنی جنرل جیمز اُتھمیئر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اوپن اے آئی نے اندرونی حفاظتی انتباہات کو نظر انداز کیا اور صارفین کو اس پروڈکٹ کی اصل نوعیت اور ممکنہ خطرات کے بارے میں گمراہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ریاستی سطح پر اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق کمپنی نے اندرونی اور بیرونی حفاظتی وارننگز کو نظر انداز کیا، بچوں کو خطرے میں ڈالا اور ایک خطرناک ٹیکنالوجی لاکھوں شہریوں تک پہنچنے دی۔شکایت میں دو الگ فائرنگ کے واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں مبینہ حملہ آوروں نے اپنے جرائم کی منصوبہ بندی کے دوران چیٹ جی پی ٹی سے سوالات کیے تھے۔دوسری جانب اوپن اے آئی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس کے ماڈلز نے بار بار ان افراد کو حقیقی دنیا میں مدد لینے کی ترغیب دی، جس میں ذہنی صحت کے ماہرین سے رابطہ کرنے کی ہدایات بھی شامل تھیں۔کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ان دونوں واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر چکی ہے۔