تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

خلا میں روسی سیٹلائٹس کی پراسرار قربت، ماہرین میں تشویش

خلا میں روسی سیٹلائٹس کی پراسرار قربت، ماہرین میں تشویش

ماسکو( ویب ڈیسک)ماسکو میں روس کے دو فوجی سیٹلائٹس کی خلا میں غیر معمولی اور پراسرار حرکت نے عالمی ماہرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔رپورٹس کے مطابق کوسموس 2581 اور کوسموس 2583 نامی یہ سیٹلائٹس، جنہیں فروری 2025 میں روس کوسموس نے خلا میں بھیجا تھا، گزشتہ ہفتے زمین سے تقریباً 585 کلومیٹر کی بلندی پر انتہائی قریب آ گئے۔ماہرین کے مطابق دونوں سیٹلائٹس کے درمیان فاصلہ صرف چند میٹر رہ گیا، جو خلا میں ایک غیر معمولی اور حساس صورتحال سمجھی جاتی ہے۔اس واقعے کی نگرانی امریکی خلائی نگرانی کمپنی کومسپوک نے کی، جس نے اسے ایک پیچیدہ اور غیر معمولی مدار ی حرکت قرار دیا ہے۔کمپنی کے مطابق سیٹلائٹس کی حرکات معمول کے مطابق سیدھی گزرنے جیسی نہیں تھیں بلکہ باریک اور کنٹرولڈ انداز میں کی گئیں، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کوئی تجرباتی یا جدید تکنیکی سرگرمی ہو سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی قریبی حرکات خلا میں ممکنہ ٹکراؤ کے خطرات اور سیٹلائٹ نگرانی کے نظام پر اہم سوالات پیدا کرتی ہیں۔