کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان کے بعد مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی۔ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 100 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی اور امریکی ڈالر 277 روپے 62 پیسے پر برقرار ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا
واپس خبروں پر
Category:
کامرس