تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار تیز، اسمارٹ فون استعمال 71 فیصد سے زائد

پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار تیز، اسمارٹ فون استعمال 71 فیصد سے زائد

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسمارٹ فون کے استعمال کی شرح بڑھ کر 71.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عام موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی شرح کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں موبائل اور فکسڈ فون صارفین کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ موبائل کنکشنز کا تناسب بھی بڑھ کر 82.6 فیصد ہو گیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 16 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مارچ 2026 تک 16 کروڑ سے زائد موبائل فون مقامی سطح پر تیار کیے جا چکے ہیں۔پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں انٹرنیٹ ڈیٹا نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہے، اور ملک میں انٹرنیٹ استعمال کا مجموعی حجم 30 ہزار سے زائد پیٹا بائٹس تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، آن لائن کاروبار اور انٹرنیٹ تک رسائی میں تیزی سے ہونے والی پیش رفت کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔