تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پی ٹی اے کی سائبر نگرانی میں 202 ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی محدود، قومی ڈیجیٹل سکیورٹی مضبوط

پی ٹی اے کی سائبر نگرانی میں 202 ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی محدود، قومی ڈیجیٹل سکیورٹی مضبوط

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل تا مئی 2025 کے دوران قومی ڈیجیٹل سکیورٹی کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے اور مجموعی طور پر 202 ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی محدود کی گئی۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں چوبیس گھنٹے فعال سائبر نگرانی کا نظام قائم رکھا گیا تاکہ آن لائن خطرات، غلط معلومات اور پروپیگنڈا سرگرمیوں کی بروقت روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔اتھارٹی کے مطابق مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بعض غیر ملکی مواد بھی ہٹایا گیا، جبکہ سرحد پار سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے خلاف متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قومی ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا اور ملک کے خلاف چلائی جانے والی منظم پروپیگنڈا مہمات کا مؤثر تدارک کرنا تھا۔پی ٹی اے کے مطابق ان کارروائیوں کے ذریعے ڈیجیٹل سکیورٹی کو مزید مضبوط کیا گیا اور سائبر اسپیس میں نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔