لاس اینجلس ( شوبزڈیسک) ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار مائیکل مان اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگئے، تاہم طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 83 سالہ مائیکل مان ہفتے کے روز لاس اینجلس میں نشانے بازی کی مشق کررہے تھے۔ اس دوران پستول واپس ہولسٹر میں رکھتے ہوئے اچانک گولی چل گئی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹروں نے ان کے زخم کو معمولی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ گولی لگنے سے جلد کے نیچے موجود بافتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔پولیس نے بھی واقعے کو حادثاتی قرار دیا اور واضح کیا کہ مائیکل مان کا خود کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔مائیکل مان کا شمار امریکی جرائم اور سنسنی خیز فلموں کے ممتاز ہدایت کاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’’دی لاسٹ آف دی موہیکنز‘‘، ’’ہیٹ‘‘ اور ’’دی انسائیڈر‘‘ شامل ہیں۔