تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں سے ملاقات کی تقریب منسوخ

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں سے ملاقات کی تقریب منسوخ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ رواں برس ان کی سالگرہ کے موقع پر روایتی سالانہ ’میٹ اینڈ گریٹ‘ تقریب منعقد نہیں ہوگی۔شاہ رخ خان کے مداح ہر سال 2 نومبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں ان کے گھر ’منت‘ کے باہر جمع ہوتے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔ گزشتہ 2 برسوں سے مداحوں کو ’بال گندھرو رنگ مندر‘ میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران شاہ رخ سے ملاقات، گفتگو اور سوالات کرنے کا موقع بھی ملتا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال تقریب منسوخ کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سالگرہ کے روز بھی لندن میں موجود ہوں گے، جہاں فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ شیڈول ہے۔شاہ رخ خان 2 نومبر کو 61 برس کے ہوجائیں گے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، سہانا خان، ابھیشیک بچن اور انیل کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم 24 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔