تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ششانک سنگھ اور والد پر گھریلو ملازم سے مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

ششانک سنگھ اور والد پر گھریلو ملازم سے مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

 نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ لیگ کی ٹیم پنجاب کنگز کے آل راؤنڈر ششانک سنگھ اور ان کے والد قانونی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں ششانک سنگھ، ان کے ریٹائرڈ پولیس افسر والد شیلیش سنگھ اور ایک ڈرائیور کے خلاف گھریلو ملازم پر مبینہ تشدد اور بدزبانی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ راتی باد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے، جس میں نازیبا زبان استعمال کرنے، معمولی جسمانی نقصان پہنچانے اور مشترکہ ارادے سے جرم کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔شکایت کنندہ ویپیندر سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ انہیں 25 جون کو سنگھ خاندان نے 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر باورچی کے طور پر ملازم رکھا تھا۔ ان کے مطابق ملازمت کے پہلے ہی دن سے ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا اور ان کا موبائل فون بھی اپنے پاس رکھ لیا گیا۔شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ 28 جون کو فون واپس مانگنے پر شیلیش سنگھ نے انکار کر دیا، جس کے بعد ششانک سنگھ، ان کے والد اور ڈرائیور نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں دیں اور گھر سے نکال دیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ رہائش اور کھانے کے اخراجات کے نام پر ان سے ایک ہزار روپے بھی زبردستی منتقل کروائے گئے۔