تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

سندھ بجٹ 2026-27 کی تیاری مکمل، آئندہ ہفتے اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

سندھ بجٹ 2026-27 کی تیاری مکمل، آئندہ ہفتے اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی( کامرس ڈیسک) سندھ حکومت مالی سال 2026-27 کے لیے آمدن و اخراجات کا بجٹ آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی میں پیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کرنے کے لیے سولہ اور سترہ جون کی تاریخیں زیر غور ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط اور قومی مالیاتی معاہدے پر عمل درآمد کے باعث بجٹ کی تیاری میں کچھ تاخیر ہوئی، تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ عاشورہ محرم سے قبل بجٹ کی منظوری مکمل کر لی جائے۔قواعد و ضوابط کے مطابق سندھ اسمبلی میں بجٹ پر کم از کم پانچ روز بحث لازمی ہوتی ہے، جس کے بعد اس کی منظوری دی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اب تک دس مرتبہ بجٹ پیش کر چکے ہیں اور رواں سال بھی وہی بجٹ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ میں چوبیس فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔