تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند سطح پر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند سطح پر

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ اکہتر ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا اور انڈیکس میں انیس سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ ایک لاکھ اکہتر ہزار چھ سو بانوے پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔پہلے ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر بھی مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار نو سو پچپن پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ اکہتر ہزار چھ سو انسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔پہلے سیشن میں مجموعی طور پر پندرہ ارب روپے مالیت کے چالیس کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ انہتر ہزار سات سو تین پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔